یہ وہ لوگ ہوتے ہیں جو اپنے وطن کے لئے نہ صرف یہ کہ اپنی جان، بلکہ اپنی شناخت تک قربان کر دیتے ہیں۔ پاکستان کے اندر اور پاکستان سے باہر نجانے کہاں کہاں ان سرفروشوں کی بے نام قبریں ہیں، جنہوں نے پاکستان کے لئے اپنی جان کا نزرانہ اس طرح پیش کیا کہ یہاں ان کی ماوں کو صرف اتنا معلوم ہوا کہ کہیں بہت دور، کسی انجان مقام پر آج ان کا بیٹا مادرِوطن پر قربان ہو گیا ہے۔ ماں کی آنکھ سے آنسو بہہ نکلے اور اس نے کہا، اے خدا، میرے بیٹے کی شہادت قبول فرما۔
great post